ایمرجنسی نافذ

روس سے مقابلے کیلئے امریکا اور جرمنی کا یوکرین کو ٹینکس دینے کا اعلان

برلن/واشنگٹن(عکس آن لائن)روس یوکرین جنگ 337ویں روز میں داخل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے ٹینکس بھیجنے کے اعلان کےروس یوکرین جنگ 337ویں روز میں داخل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے ٹینکس بھیجنے کے اعلان کے جواب میں روس نے یوکرین پر بمباری تیز کردی۔روسی افواج نے اوڈیسہ میں انرجی اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جبکہ کیف پر بھی 30 سے زائد میزائلز داغے جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، لوگوں نے بمباری سے بچنے کیلئے میٹرواسٹیشنز میں پناہ لی۔

جرمنی کا کہنا ہے چودہ لیپرڈ ٹینکوں کی فراہمی جنگ میں گیم چینجر ہوگی جبکہ امریکی صدربائیڈن کہتے ہیں کہ روسی فوجیں واپس چلی جائیں تو امریکی ابرامز ٹینک ان کیلئے خطرہ نہیں۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے ٹینکوں کی فراہمی پر مغربی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ روس کو شکست دینے کیلئے 300 ٹینکوں کی ضرورت ہے، یوکرینی فوج کی تربیت اور ٹینکوں کی فراہمی میں تیزی آنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں