یوکرائنی صدر

روس دانستہ طور پر میزائلوں کی دہشت پھیلا رہا ہے، یوکرائنی صدر

کیف (عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے یوکرینی شہر اوڈیسا پر میزائل حملوں کو روس کی دانستہ اور بامقصد دہشت سے تعبیر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے ملک کے جنوبی علاقے اوڈیسا میں ہونے والے روسی میزائل حملوں کی مذمت کی۔ ان حملوں کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

زیلنسکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک عام رہائشی عمارت پر تین میزائل گرے۔ یہ ایک نو منزلہ عمارت تھی جس میں کسی نے کوئی ہتھیار، فوجی آلات یا اسلحہ نہیں چھپایا ہوا تھا، جیسا کہ روسی پراپیگنڈہ کرنے والے اور حکام ہمیشہ اس طرح کے حملوں کی توجیح پیش کرتے ہوئے دعوی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں