واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی حکومت نے روس کے خصوصی فوجی آپریشن سے بہت پہلے یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنا شروع کر دی تھی۔
اتوار کے روزنیویارک ٹائمز کے مطابق، بلنکن نے کہا کہ امریکی حکومت نے ستمبر 2021 میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی شروع کر دی تھی اور دسمبر 2021 میں دوبارہ ہتھیاروں کی مدد فراہم کی تھی جس میں فضائی دفاعی نظام اور ٹینک شکن میزائل شامل تھے ۔
بلنکن نے کہا یوکرین کو ان ہتھیاروں کی فراہمی کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ یوکرین انہیں اپنے دفاع کے حق کے لئے استعمال کرسکے۔
ان خبروں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ روس نے بارہا امریکہ اور مغرب کی طرف سے یوکرین کو فوجی مدد فراہم کرنے اور بحیرہ اسود میں نیٹو کی طویل المدتی مشقوں سمیت دیگر کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغرب کے ان اقدامات کی وجہ سے خصوصی فوجی آپریشن شروع کرنے کا ایک مقصد یوکرین میں اسلحے کی تخفیف اور روس کی سلامتی کا تحفظ تھا .