کابل/ماسکو (عکس آن لائن) روس اورافغان طالبان نے ذرائع ابلاغ کی اس اطلاع کی تردیدکی ہے،
کہ روس نے افغانستان میں امریکہ اورنیٹوکے فوجیوں کی ہلاکت کے لئے طالبان جنگجوﺅں کومالی وسائل فراہم کئے ہیں۔
یہ رپورٹ نیویارک ٹائمزمیں شائع ہوئی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اس رپورٹ کی تردیدکرتے ہوئے کہا،
کہ ہمارے کسی خفیہ ادارے کے ساتھ روابط نہیں ہیں۔
انہو ں نے ایسی اطلاعات کوطالبان کی شہرت کونقصان پہنچانے کی کوشش قراردیا۔
روس نے بھی ان بے بنیاداورمن گھڑت الزامات کی مذمت کی.