یوکرائنی صدر

روسی فوج نے ڈونباس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے، یوکرائنی صدر

کیف ( عکس آن لائن) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج نے ڈونباس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے۔ مشرقی یوکرین میں یہ صنعتی علاقہ روس کا بنیادی ہدف ہے۔ اس خطے کے اہم شہروں میں لڑائی بدستور جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زیلنسکی نے دعوی کیا کہ روس ایک بے معنی جنگ میں یومیہ اپنے تین سو فوجی گنوا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کییف حکومت جنگی جرائم کے ثبوت جمع کرنے کے لیے تشدد کی کتاب جاری کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زائد یوکرینی قیدیوں کو تفتیش کے لیے روس منتقل کردیا گیا ہے۔ روسی رپورٹوں کے مطابق یہ وہ فوجی ہیں جو ماریوپول کی جنگ میں لڑ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں