ماسکو (عکس آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور پیداواری و تعمیراتی سرگرمیوں کے 12 مئی سے دوبارہ آغاز کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ منظوری ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن کی درخواست پر دی گئی۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر بھی اس منصوبے کے حامی اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں کاروباری، صنعتی اور تعمیراتی اداروں کی سرگرمیوں کے آغاز بلاجواز نہیں۔میئر سوبیانن کا کہنا تھا حکام دارالحکومت میں صنعتی و تعمیراتی شعبوں میں روز مرہ کی سرگرمیاں شروع کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، تاہم انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کی شرائط 12 مئی کے بعد بھی جاری رہیں گی۔