برسلز(عکس آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے رابطہ کرکے یوکرین پرحملے روکنے کو کہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت دوٹوک اورواضح تھی۔
روسی صدر سے یوکرین پرحملے ختم کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر سے کہا کہ وہ یوکرین کے صدر سے رابطہ کریں اوربحران کے حل پربات کریں۔فرانسیسی صدر کے مطابق روسی صدرسے بات کی درخواست یوکرین کے صدر نے کی تھی کیونکہ روسی صدر سے ان کی رابطے کی کوششیں ناکام رہی ہیں