روسی صدر

روسی صدر نے ویگنر گروپ کے سربراہ کی ہلاکت پر خاموشی توڑ دی

ماسکو(عکس آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی ہلاکت پر بالآخر خاموشی توڑ دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی ہلاکت پر خاموشی توڑ تے ہوئے بیان جاری کردیا ۔روسی صدر پیوٹن کا کہناتھا کہ یوگینی پریگوزن بہت سی صلاحیتوں کا مالک تھا، اس نے نیو نازیوں کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ویگنر گروپ کا سربراہ پریگوزن ایک پیچیدہ تقدیر کا آدمی تھا،اس نے اپنی زندگی میں سنگین غلطیاں کیں جس کے نتائج بھی ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں