ترکی

روسی دفاعی نظام ایس400کی خریداری سے دست بردار نہیں ہوں گے، ترکی

انقرہ(عکس آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ ترکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے دو دن بعد روس کا ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے امریکا کے دورے کے دوران اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد شام میں ترک فوج کی مداخلت، ایس 400 روسی دفاعی نظام اور دیگر مسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنا تھا۔واشنگٹن کا کہنا تھا کہ روسی نظام اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکا نے لڑاکا پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی ہے۔ ایک انٹرویو میں اردوآن کے معاون ابراہیم کالن نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے عہدیداروں نے ایف 35پر ایس400کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ایک طریقہ کار پر کام کرنا شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں