ماسکو(عکس آن لائن)روسی صدر کے ناقد اور مقید اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی صحت گرتی جا رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کی خاتون وکیل اولگا میخائلووا نے ناوالنی کی زندگی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ۔ وکیل نے کہا کہ ناوالنی کی کمر میں شدید درد ہے اور ان کی دائیں ٹانگ میں بھی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ دوسری طرف روسی جیل کے حکام نے ناوالنی کی حالت کواطمینان بخش قرار دیا ہے۔ ناوالنی کو فروری میں ایک متنازعہ مقدمے میں ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو
- چینی صدر غیر ملکی دورے مکمل کرنے کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے