روسری صدر ولادیمیر پیوٹن

روسری صدر ولادیمیر پیوٹن بھی کورونا کی وجہ سے آئسولیشن میں چلے گئے

ماسکو (عکس آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے ہسپتال کے چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد پیوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا۔

روسی صدر نے 24 مارچ کو ماسکو میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بنائے گئے ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں چیف فزیشن ڈینس پروٹسینکو نے ہسپتال کا دورہ کرایا تھا اس دوران جب پیوٹن ہسپتال پہنچے تھے تو ڈاکٹر سے مصافحہ بھی کیا تھا اور پورے ہسپتال کا دورہ بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے کیا تھا تاہم اب روسی صدر کو دورہ کرانے والے ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد پیوٹن نے بھی خود کو سب سے الگ تھلگ کرلیا ۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق ولادیمیر پیوٹن بالکل صحتمند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریاں الگ تھلگ رہ کر پوری کریں گے جبکہ تمام سرکاری میٹنگز ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوں گی۔اس صورتحال کے بعد کورونا وائرس کے حوالے سے ہونے والی اہم سرکاری میٹنگ کی صدارت بھی ولادی میرپیوٹن نے بذریعہ ویڈیو کانفرنس کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں