ما سکو (عکس آن لائن) ماسکو ریجن کے کونٹینینٹل ہاکی لیگ کے اسٹیڈیم میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تشہیری ویڈیو کی نقاب کشائی کی گئی۔پیر کے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا اور اس پر اپنا پرجوش ردعمل دیا۔ ویڈیو کی موسیقی ، خوش کن ڈریگن ڈانس اور شاندار آتش بازی وغیرہ کے مناظر نے ناظرین کو جشن بہار کی خوشیوں کو محسوس کرنے کا موقع دیا۔
بہت سے ناظرین نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے آئس ہاکی گیم میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی تعارفی ویڈیو دیکھی ہے ، یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔
اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارکباد بھیجی اور خواہش ظاہر کی کہ روس اور چین کے عوام کے درمیان تعاون مضبوط ہو اور دوستی ہمیشہ قائم رہے۔