روبرٹ میلے

روبرٹ میلے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ہوں گے

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے روبرٹ میلے کو ایران کیلئے خصوصی نمائندے کے طور پر کام کرینگے روبرٹ میلے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں خارجہ پالیسی کے مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔یاد رہے کہ میلے نے فروری 2014ء سے جنوری 2017ء تک امریکا کی قومی سلامتی کونسل میں کام کیا۔ وہ 2015ء میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے سینئر ترین امریکی مذاکرات کاروں میں سے ایک تھے۔ میلے کو فسلطینی اسرائیلی تنازع کے حوالے سے بھی ماہر شمار کیا جاتا ہے۔ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے معاون بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2000ء میں کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی سربراہ اجلاس کے انعقاد میں بھی شریک رہے۔ یہ اجلاس امریکی صدر بل کلنٹن، فلسطینی سربراہ یاسر عرفات اور اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک کے درمیان منعقد ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں