ادارہ شماریات

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی، 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی کی صورتحال اور اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ، تازہ ترین اعد اد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، ،رواں ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔جمعہ کو وفاقی ادارہ شماریات کی جانب مہنگائی کی صورتحال اور اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے جاری کئے گئے کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی،

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 8.76 فیصد رہی،رواں ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 26 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 4.75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 1.49اور آٹا کی قیمت میں 1.31 فیصد کمی ہوئی ہے۔چینی0.39فیصد، گڑ1.26فیصد ، دال مونگ1.03فیصد، لہسن0.14فیصد، دال ماش0.02فیصد ، اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 0.23فیصد کمی ہوئی جبکہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دہی، انڈے، آلو، تازہ دودھ اور خشک دودھ بھی مہنگے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں