بیڈ ویئر

رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں بیڈ ویئر کی ایکسپورٹ میں 4فیصد اضافہ

فیصل آباد (عکس آن لائن )رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں بیڈ ویئر کی ایکسپورٹ میں 4فیصد اضافہ حکومت ٹیکسٹا ئل انڈسٹری کے لیے صرف 1 سو ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہیں ویلیو ایڈڈٹیکسٹا ئل ایکسپورٹ سیکٹر کی بقا کے لیے وزیراعظم بڑے پیکج کا اعلان کریں

تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے8ماہ میں1ارب 52کروڑ ڈالر کی 2لاکھ80ہزار میٹرک ٹن بیڈ ویئر مصنوعات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال کے اسی عرصہ میں 4فیصد اجافے کے ساتھ بڑھ کر 1ارب60کروڑ ڈا لر رہی اور بیڈ ویئر مصنوعات کا مجموعی حجم 3لاکھ 5ہزار میٹرک ٹن رہا ایکسپورٹرز نے بتا یا کہ حکومت نے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے لیے 1سو ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ایکسپورٹرز نے وزیر اعظم پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ وہ ویلیو ایڈ ڈسیکٹر کے لیے فوری طور پر کسی بڑے پیکج کا اعلاں کریں دوسری صورت میں کرونا وائرس کے نقصانات کا مقا بلہ کر نا ٹیکسٹا ئل سیکٹر کے بس میں نہیں ہو گا حکومت انڈسٹری کو تباہ ہو نے سے بچا نے کے لیے فوری اقدامات کر ئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں