فیصل آباد (عکس آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں کاٹن ٹاولز کی برآمدات میں اضافہ نہ ہو سکا تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستانی کاٹن ٹاولز کی برآمدات 44کروڑ ڈالر تھیں جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں بغیر کسی اضافے کے 44کروڑ ڈالر ہی رہی
کاٹن ٹاولز کے برآمدکندگان کے مطا بق پاکستا نی ٹاولز مضبوطی اور خوبصورتی کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پسند کی جا تی ہیں مگر پاکستان میں بجلی اور گیس کے نرخ زیادہ ہو نے مختلف ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے کاٹن ٹاولز کی پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہے جس کی وجہ سے انٹر نیشنل مارکیٹ مین پاکستان بھارت ،بنگلہ دیش ،چا ئینہ،اور دیگر ممالک کے نرخوں کا مقا بلہ نہیں برآمدات کے نہ بڑھنے کی مین وجہ قرار حکومت اگر بجلی گیس کے نرخ دیگر ممالک کے مساوی کر دے تو کاٹن ٹاولز کی برآمدات کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔