کاٹن ٹا ولز

رواں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں کاٹن ٹا ولز کی برآمدات میں اضافہ نہ ہو سکا

فیصل آباد (عکس آن لائن)رواں ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں کاٹن ٹا ولز کی برآمدات میں اضافہ نہ ہو سکا تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 6ماہ میں کاٹن ٹا ولز کی برآمدات 38کروڑ ڈالر تھی جوروان سال کے اسی عرصہ میں بغیر کسی اضا فے کے مستحکم رہی کاٹن ٹاولز کے برآمدکندگان کے مطا بق پاکستان کا کاٹن ٹاولز خوبصورتی اور مضبوطی کے لحاظ سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں پسند کیے جا تے ہیںکاٹن ٹاولز کی ڈیمانڈ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے مگر حکومتی ناقص اور غیر ضر وری پالیسیوں کی وجہ سے برآمد کندگان پریشان ہیں حکومتی پا لیسیوں کی وجہ سے کاٹن ٹاولز کی پیداواری لاگت دیگر ہمسا یہ ممالک کی نسبت زیادہ ہیں پاکستا نی مصنوعات انٹر نیشنل مارکیٹ بنگلہ دیش،چا ئینہ ،بھارت اور سری لنکا جیسے ممالک کا قیمتوں کا مقا بلہ نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے برآمد کندگان کے لیے اضا فہ ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں