فیصل آباد (عکس آن لائن ) رواں ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں کاٹن ٹاو لز کی برآمدات میں اضا فہ نہ ہو سکا بنگلہ دیش جیسا ملک سا لا نہ 33ارب ڈا لر کی برآمدات کر رہا ہے
تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 3ماہ میں پاکستان نے 18کروڑ 44لاکھ ڈالر کا 45ہزار میٹرک ٹن کاٹن ٹاولز کی برآمد کیا تھا جو رواں سال کے اسی عرصہ میں بغیر کسی اضافے کے برابر ہی رہاکاٹن ٹاولز کے برآمد کندگان کے مطا بق حکو مت نے ملک کے تا جروں صنعت کاروں کو مختلف ٹیکس لگا کر پریشان کر رکھا ہے جبکہ دیگر ہمسا یہ ممالک اپنے تا جروں کو سہو لیات دیتی ہیں جس کی واضع مثال بگلہ دیش ہے جس کی ٹیکسٹا ئل برآمدات 33ارب ڈا لر ہیں جو پاکستان سے کہیں زیادہ ہیں موجودہ حکو مت نے اگر ملک کے تا جروں صنعتکاروں برآمد کندگان کو سہو لیات نہ دی تو ملکی برآمدات مزید کم ہو جا ئی گی ۔