ہوزری گارمنٹس

رواں ما لی سال کے ابتدا ئی 4ماہ میں ہوزری گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں 12فیصد اضافہ

فیصل آباد (عکس آن لائن )رواں ما لی سال کے ابتدا ئی 4ماہ میں ہوزری گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں 12فیصد اضافہ حکومت ایکسپورٹ میں تعداد مقدار کے حساب سے اضافے کے بل بوتے پر معیشت کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے

تفصیل کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں80کروڑ 95لاکھ ڈالر کے 1کروڑ51لاکھ درجن ریڈی میڈ گارمنٹس ایکسپورٹ کیے تھے جو رواں سال کے ابتدا ئی 4ماہ میں12فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر90کروڑ 67لاکھ ڈالر ہو گئی اور ہوزری گارمنٹسکا مجموعی حجم 2کروڑ درجن رہا ہوزری گارمنٹس کے برآمدکندگان کے مطا بق پاکستان کے ہوزری گامنٹس پوری دنیا میں پسند کیے جا تے ہیں حکومت اگر انڈسٹری کی زیرو ریٹنگ بحال کر ئے اور ایکسپورٹرز کے روبیٹ کی مد میں دبا ئے گئے اربوں روپے واپس کر ئے تو ہوزری گارمنٹس کی ایکسپورٹ کو درپیش مشکلات کا حل نکل آئے گا اور ملکی ایکسپورٹ بھی بڑھ جا ئین گی موجودہ حکو مت ایکسپورٹ میں تعداد مقدار کے حساب سے اضافے کے بل بوتے پر معیشت کی بہتری کے دعوے کر کے خود کو تسلی دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں