سویابین

رواں ماہ کے دوران سویابین کی بہاریہ فصل پر سفید مکھی زرد موزیک کاحملہ کرسکتی ہے،زرعی ماہرین

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن )ماہرین زراعت نے کہاہے کہ رواں ماہ اپریل کے دوران سویابین کی بہاریہ فصل پر سفید مکھی زرد موزیک کاحملہ کرسکتی ہے لہٰذا کاشتکار زرد موزیک کے کنٹرول کیلئے بروقت اقدامات کریں۔کاشتکاروں کا نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ سویابین نہ صرف ایک منافع بخش فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 38 سے 42 فیصد تک پروٹین اور 18سے21 فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل پایاجاتاہے جو دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے انتہائی مؤثر ہونے کے علاوہ اس کا آٹا شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ سویابین سے خوردنی تیل ، گھی ، خشک دودھ ، سویامکھن ، بیکری آئٹمز سمیت 200سے زائد مختلف اقسام کی خوردنی اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سویابین پھلی دار اجناس مونگ ، ماش ، لوبیا، برسیم ،گوارہ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی جڑوں پر لگے منکوں پر نائٹروجن جمع کرنے والے جرثومے ہوتے ہیں جو 60 کلوگرام فی ہیکٹر نائٹروجن جمع کرتے ہیں جس سے زمین کی ذرخیزی میں زبردست اضافہ ہوتاہے اور آئندہ کاشت ہونے والی فصلات بھی اس ذرخیزی سے مستفید ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہاریہ سویابین کی فصل 120روز میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں