فیصل آباد (عکس آن لائن)رواں مالہ سال کے پہلے 7ماہ میں ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں 4فیصداضافہ روبیٹ نہ ملنے کی وجہ سے برآمد کندگان کو مشکلات کا سامنا حکومت ٹیکسٹا ئل کی برآمدات بڑھا نے کے لیے صنعتکاروں سے مل کر بہتر پا لیسیاں بنا ئے
تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں ملکی ٹیکسٹا ئل کی مجموعی برآمدات 7ارب 20ڈالر تھی جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں 4فیصد اضا فے کے ساتھ بڑھ کر 7ارب50کروڑ ڈالر ہو گئی ٹیکسٹا ئل کے برآمدکندگان کے مطا بق حکومت تا جروں میں صنعتکاروں اور برآمدکندگان کے اربوں روپے روبیٹ کی مد مین دبا کر بیٹھی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی مکمل بحا لی کے لیے فوری طور پر روبیٹ واپس کر ئے اور صنعتکاروں تاجرون کے ساتھ مل بیٹھ کر بہتر پا لیسیاں بنا ئے تا کہ ملکی ٹیکسٹائل برآمدات بڑھ سکیں ملکی برآمدات بڑھیں گی تو روزگار کے مواقء بڑھیں گے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ملک خوشحال ہو گا تو غریب خوشحال ہوگا ۔