سونے کی درآمدات

رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 10.08فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 10.08فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے دوران 119کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی درآمدات 107کلو گرام تک کم ہو گئیں

۔اسطرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کے پہلے 3ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 12کلو گرام یعنی 10.08فیصد کمی واقع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں