کاروں کی درآمدات

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادپر 78 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد (عکس آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کاروں کی درآمدات میں سالانہ بنیادپر 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل کےدوران کاروں کی درآمدات پر 57 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 78 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی درآمدات پر 263 ملین ڈالر کازرمبادلہ خرچ ہوا۔ اپریل کے دوران کاروں کی درآمدات پر 7 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 61 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں کاروں کی درآمدات کا حجم 19ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں کاروں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 142 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں کاروں کی درآمدات پر 3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو اپریل میں بڑھ کر 7 ملین ڈالر ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں