لاہور(عکس آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ(جولائی 2020 تا جنوری 2021 )میں تجارتی خسارہ ایک ارب 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس کی وبا ء کے باوجود جولائی 2020 تا جنوری 2021 ملکی برآمدات میں ساڑھے 5 فیصد اور درآمدات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2020-21کے پہلے 7 ماہ میں کرونا کی دوسری لہر کے باوجود برآمدات کا مجموعی حجم 14 ارب 24 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اس دوران درآمدی بل 29 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، یوں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 8.27 فیصد یعنی ایک ارب 14 کروڑ ڈالر بڑھ گیا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے 13 ارب 82 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 96 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ماہانہ بنیاد پر ملکی برآمدات مسلسل 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنا مثبت پیشرفت ہے، اس دوران ویلیو ایڈیشن اور غیر روایتی مصنوعات کی برآمد میں زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- امریکہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے، چینی وزارت دفاع
- چائنا میڈیا گروپ نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا
- بیجنگ 12345 ہاٹ لائن کی وسیع مقبولیت
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم سربیا