سیمنٹ کی فروخت

رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 1.09 ملین ٹن اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 1.09 ملین ٹن اضافہ ہوا ہے۔ سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول لوکل سیلز و برآمدات 20.44 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران فروخت کا حجم 19.35 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 1.09 ملین ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران نارتھ زون میں کام کرنے والی صنعت کی مقامی فروخت 14.41 ملین ٹن جبکہ برآمدات 1.21ملین ٹن رہی ہیں اور اسی طرح ساؤتھ زون میں لوکل سیلز 2.42 ملین ٹن اور برآمدات 2.39ملین ٹن رہی ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران نارتھ زون میں لوکل سیلز کا حجم 12.96 ملین ٹن اور برآمدات 1.25ملین ٹن رہا تھا اور اسی طرح ساؤتھ زون میں لوکل سیلز کا حجم 3.41ملین ٹن اور برآمدات 1.72 ملین ٹن رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں