گاڑیوں

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی

کراچی (عکس آن لائن)نومبر میں ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں، جیپ اور پِک اَپ گاڑیوں کی فروخت میں 36 فیصد بہتری کے باوجود رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر مجموعی فروخت میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں گاڑیوں کی فروخت 13 ہزار 502 یونٹس رہی جو کہ نومبر میں 18 ہزار 391 یونٹس تھی، جبکہ مالی سال 23ـ2022 کے پہلے پانچ ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 66 ہزار 458 یونٹس تک محدود رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک لاکھ 8 ہزار 635 یونٹس تھی۔نومبر سے اکتوبر کے دوران سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی ایک ہزار سی سی سیگمنٹ کی فروخت میں اضافہ نہیں ہوا جبکہ ایک ہزار سی سی سے کم اور زیادہ سیگمنٹ والی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا۔مالی سال 23ـ2022 کے پہلے پانچ ماہ میں ہونڈا اٹلس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کی فروخت میں 7 ہزار 925 یونٹس کمی آئی جو گزشتہ مالی سال میں 13 ہزار 215 یونٹس تھی، جبکہ دوسری جانب سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا جو 495 یونٹس سے 5 ہزار 712 یونٹس تک پہنچ گئی۔ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی فروخت بھی مالی سال 22ـ2021 میں 23 ہزار 975 یونٹس سے کم ہو کر 10 ہزار 186 یونٹس تک پہنچ گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سوزوکی کلٹس اور ویگن آر کی فروخت 2 ہزار 899 سے بڑھ کر 4 ہزار88 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 8 ہزار 768 سے 13 ہزار 105 یونٹس تھی۔اسی طرح سوزوکی بولان کی فروخت کم ہوکر ایک ہزار 973 یونٹس رہی جو گزشتہ سال 5 ہزار 201 یونٹس تھی، جبکہ آلٹو 660 سی سی کی فروخت میں بھی کمی آئی جو 20 ہزار 719 یونٹس تک محدود رہی جو گزشتہ سال 23 ہزار 193 یونٹس تھی۔جیپ اور پک اَپ گاڑیوں کی فروخت مالی سال 23ـ2022 کے پہلے پانچ ماہ میں 11 ہزار 314 یونٹس تک محدود رہی جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 18 ہزار 332 یونٹس تھی، ٹویوٹا فارچونر اور ریوو کی فروخت میں بھی کمی آئی جو بالترتیب 5 ہزار 298 اور 7 ہزار 883 یونٹس تک محدود رہی۔اسی طرح ہونڈا بی آر،وی اور ایچ آر۔وی کی فروخت ایک ہزار 99 یونٹس رہی جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں ایک ہزار 625 تھی۔گاڑیوں کی مایوس کن فروخت کے درمیان ہنڈائی ٹکسن کے اسمبلر نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ایک ہزار 877 یونٹس فروخت کرکے حیرت انگیز طور پر اپنے حریفوں کو شکست دی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ تعداد ایک ہزار 91 یونٹس تھی۔

مالی سال 23ـ2022 کے پہلے پانچ ماہ میں 2 اور 3 پہیوں والی سواریوں کی مجموعی فروخت 7 لاکھ 95 ہزار 943 سے کم ہوکر 5 لاکھ 23 ہزار 354 یونٹس تک پہنچ گئی جس میں ہونڈا کا شیئر 4 لاکھ 37 ہزار 708 رہا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 5 لاکھ 63 ہزار575 تھا۔زراعت کے شعبے میں سست پیش رفت اور سیلاب کی وجہ سے ٹریکٹر (فیاٹ اور میسی فرگوسن) کی فروخت میں کافی کمی دیکھنے میں آئی، جو گزشتہ مالی سال کے پانچ ماہ میں 22 ہزار 3 سے کم ہوکر رواں مالی سال میں 10 ہزار 498 یونٹس تک محدود رہی۔کاروباری سرگرمیوں میں سست روی کی وجہ سے ٹرکوں کی فروخت 2 ہزار 503 یونٹس سے کم ہوکر ایک ہزار 405 تک محدود رہی، جبکہ بسوں کی فروخت 224 سے بڑھ کر 256 یونٹس ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں