اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمرشل بینکوں کے منافع میں زبردست اضافہ

کراچی(عکس آن لائن ) رواں مالی سال2020 کی پہلی ششماہی میں کمرشل بینکوں کے منافع میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ کمرشل بنکوں کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کمرشل بینکوں کا منافع 52 فیصد بڑھ گیا ،بنکوں کو ٹیکس ادائیگی کے بعد 125 ارب 75 کروڑ 90 لاکھ روپے منافع ہوا،مذکورہ منافع گذشتہ سال اس عرصے سے 43 ارب روپے زیادہ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مالی سال 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کمرشل بنکوں کے اثاثوں میں بھی 7.8 فیصد اضافہ ہو گیا،بینکوں کیاثاثوں کی مجموعی مالیت میں 326 ارب روپے اضافہ ہوا جس کے بعد بنکوں کے اثاثے مجموعی طور پر18 کھرب 14 ارب 32 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں