مالی سال

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی معاشی رپورٹ جاری

کراچی (عکس آن لائن) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی معاشی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، معاشی رپورٹ وزارت منصوبہ بندی نے جاری کی۔رپورٹ کے مطابق گندم کی پیداوار میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا، چاول کی پیداوار میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا، گنے کی پیداوار میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا، مکئی کی پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، کپاس کی پیداوار میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں صنعتی ترقی کی شرح 7.4 فیصد رہی، جولائی تا دسمبر 6 ماہ میں ٹیکسٹائل میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، فوڈ سیکٹر میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد رہی، مشروبات میں شرح نمو 4.3 فیصد رہی، تمباکو سیکٹر کی شرح نمو 50.8 فیصد رہی، ادویات سازی کی شرح نمو منفی 4.9 فیصد رہی، کھاد کی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا کہ پہلی ششماہی میں الیکٹرانکس کا شعبہ 1.3 فیصد کم ہوگیا، گاڑیوں کی پیداوار پہلی ششماہی میں 69 فیصد زیادہ رہی، پیپر انڈسٹری کی پہلی ششماہی میں شرح نمو 8.3 فیصد رہی، پہلی ششماہی میں محصولات میں 32 فیصد اضافہ ہوا، پہلی ششماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں 14 فیصد کمی ہوئی، پہلی شمشاہی میں حکومتی اخراجات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔ششماہی رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں وفاقی بجٹ کا خسارہ 2.9 فیصد رہا، پہلی ششماہی میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 9.8 فیصد رہی، شہروں میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 10 فیصد رہی، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں