غیر ملکی سرمایہ کاری

رواں مالی سال، پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78 فیصداضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال میں پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی سے نومبر 2019ء کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 850 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں اس عرصہ کے دوران ملک میں 477.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 372.7 ملین ڈالر یعنی 78 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ایف ڈی آئی میں اضافہ سے ملک میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا جس سے قومی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں