کیلی فورنیا(عکس آن لائن) ڈبلیو ڈبلیو ای سپر اسٹار رومن رینز سے متعلق رنگ سے دوری کی افواہیں دم توڑ گئی،
چیمپئن ریسلر نے سوشل میڈیا پر دبنگ انٹری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای میں بگ ڈوگ کے نام سے مشہور
ریسلر رومن رینز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا.
اور لکھا کہ کوفی نے اسے (اے جے اسٹائلز) کو مار ڈالا۔ رومن رینز نے مزید لکھا کہ
’کوفی نے اسے مار ڈالا‘ رومن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،
کہ وہ کس طرح اپنی چھوٹی چھوٹی سے حرکتوں سے سب کو لطف اندوز کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہی ڈیڈ مین دی انڈر ٹیکر نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے،
وہ 33 سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای پر راج کرتے رہے۔
انڈر ٹیکر کو ریسل مینیا 33 میں شکست بھی پہلی مرتبہ رومن رینز سے ہوئی تھی،
رومن رینز نے کڑے مقابلے کے بعد انڈر ٹیکر کو شکست دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رومن رینز ان دنوں رنگ سے دور ہیں سوشل میڈیا پر
یہ پیغام بھی انہوں نے کافی دنوں کے بعد شیئر کیا،
رومن کے ہاں رواں برس جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے.
جس کے سبب انہوں نے ریسلنگ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے۔