رنبیر کپور

رنبیر کپور کی ‘انیمل’نے ریلیز سے پہلے ہی 6کروڑ کا بزنس کرلیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی نئی فلم انیمل نے ریلیز سے قبل 6کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی فلم انیمل کی ایڈوانس بکنگ 25نومبر کو شروع ہوئی تھی ،صرف دو دن میں فلم کے دو لاکھ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم انیمل نے اپنی ایڈوانس بکنگ کے ذریعے ریلیز سے پہلے ہی 6کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے.

جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے دن 50کروڑ کا بزنس کرلے گی۔انیمل کے ہندی ورژن کے سب سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 76ہزار سے زائد ہے، تیلگو ورژن کے 33ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے جبکہ تامل ورژن کے 341ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں