رنبیر کپور

رنبیر کپور نے کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت سے معذرت کرلی

ممبئی (عکس آن لائن)کرن جوہر اپنے مقبول پروگرام کافی ود کرن کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے والے ہیں، تاہم بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے انہیں پہلے ہی منع کردیا ہے کہ انہیں پروگرام میں مدعو نہ کیا جائے۔کرن جوہر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رنبیر کپور کا کہنا ہے مجھے تمہارے پروگرام میں آنے کی بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، مجھے اپنے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے، پلیز مجھے اپنے شو میں نہیں بلانا۔

رنبیر کپور آج کل اپنی نئی فلم براہمسترا کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا تھا کہ اس سیزن (2017) میں مجھے زبردستی بلایا گیا، میں نے کرن کو منع کیا تھا کہ میں نہیں آنا چاہتا۔رنبیر کپور نے کہا کہ کہ کرن ہمارے ذریعے پیسے بنا رہا ہے، ہم یہاں ایک بار آتے ہیں اور پھر سال بھر ہماری باتوں کی وجہ سے ہم پر تنقید ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں