ممبئی (عکس آن لائن)رنبیر کپور نے ماڈل عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا۔
کرینہ کپور کے پروگرام What Women Wantکا چوتھا سیزن حال ہی میں شروع ہوا ہے جہاں رنبیر کپور اپنی فلم کی پروموشن کیلئے موجود تھے۔ایک سیگمنٹ میں کرینہ نے رنبیر کو مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی رائے مانگی۔
دلچسپ بات یہ تھی کہ تصاویر میں اداکاراؤں کے چہرے واضح نہیں تھے لیکن رنبیر نے لباس دیکھ کر بالکل صحیح بتایا کہ یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔رنبیر نے کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا مداح نہیں ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس دنیا میں ہم اب رہ رہے ہیں ہمارا اپنے آپ سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔