ممبئی (عکس آن لائن) رنبیر کپور نے خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ اپنی آنے والی نئی فلم کے ایک گانے کی شوٹنگ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے انسٹاگرام اکائونٹ سے ایک اپنی اور شردھا کپور کی آنے والی نئی فلم ‘لو رانجن’ کے ایک رومانوی گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں رنبیر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ سپین میں ہو رہی ہے ایک سین میں رنبیر کو شردھا کے لیے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں رنبیر کو ڈینم جینز اور اسنیکر کے ساتھ گلابی رنگ کی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شردھا پیلے رنگ کا بولڈ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور ساتھ سفید جوتے پہن رکھے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہوتے ہی رنبیر کے مداحوں نے ان سے گانے اور فلم کے متعلق سوال جواب شروع کردیئے، ایک مداح نے لکھا کہ براہ کرم مجھے اس گانے کا نام بتائیں یہ بہت اچھا ہے۔ ایک اور مداح نے اداکار کو مشورہ دیا کہ وہ یہ ویڈیو کو ہٹادیں کیونکہ اس میں وہ گانا چل رہا ہے جو ریلیز نہیں ہوا۔