ممبئی (عکس آن لائن)بھارتی چاکلیٹی ہیرو، اداکار رنبیر کپور نے اپنی فلم شمشیرا کے ناکام ہونے کی وجہ خود کو ٹھہرا دیا ہے۔رنبیر کپور نے حال ہی میں سعودی عرب میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔رنبیر کپور نے فیسٹیول کے دوران اِن کنورسیشن سیشن میں اپنی فلم شمشیرا کی ناکامی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شمشیرا میرے کیریئر کی سب سے مشکل فلم تھی، اس کی ناکامی میرے لئے تو کیا پوری ٹیم کے لیے دھچکا تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اس فلم میں شدید گرمی میں جو مصنوعی داڑھی پہنی تھی وہی شاید میری غلطی تھی کیونکہ سخت گرمی میں شوٹنگ کرنا داڑھی کا چپک جانا ایسا تھا جیسے چہرہ پگھل رہا ہو۔رنبیر کپور نے اعتراف کیاکہ میرے خیال میں شدید گرمی میں داڑھی لگا کر فلم کی عکس بندی کرنا فلم کی ناکامی کا سبب بنی اور یہ ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینماء میں جا کر فلم دیکھنے کا کلچر دم توڑ رہا ہے اور ایسا خصوصی طور پر زیادہ ٹکٹ والی فلموں کے ساتھ ہو رہا ہے۔