گجرات(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ رمضا ن المبارک کے دوران اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا،
ان خیالات کا اظہار انہوںنے سبزی و فروٹ منڈی جلالپور جٹاں کے دورہ کے موقع پرکیا، ڈپٹی کمشنر پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے موقع پر موجود رہے ، بعد ازاں انہوںنے منڈی میں کاروبار کرنیوالوں اور خریداروں سے بھی بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خر م شہزاد نے کہاکہ صوبہ میں ذخیرہ اندوزی کے تدارک کےلئے آرڈنینس نافذ ہو چکا جس کے تحت 41مختلف اشیاءکی ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کو تین سال تک قید اور ضبط کی جانیوالی اشیاءکی قیمت کا 50فیصد جرمانہ ہو سکتا ہے۔
انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ منڈیوں میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی یقینی بنائیں اور بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراءکیا جائے جبکہ موثر پرائس کنٹرول کےلئے ضلع میں پرائس مجسٹریٹس کی تعداد 28سے بڑھا کر 38کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سبزی وفروٹ منڈیوں میں کرونا سے بچاﺅ کےلئے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے جبکہ آڑھتی اورخرےدار بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔