لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار ہ و گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے اور ہمیں بھرپو رکوشش کرنی چاہیے ہم سے اس ماہ میں کوتاہی یا غفلت نہ ہو ، جیسے جیسے رمضان المبارک قریب آتا ہے اس کا انتظار بھی بڑھتا جاتا ہے اور دل کی خوشی نا قابل بیان ہوتی ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ ہمیں رمضا ن المبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد موجود لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے ،
تمام صاحب ثروت شخصیات ایسے لوگوں کا ہاتھ تھامیں جن کے پاس وسائل نہیں اور خاص طو رپر کورونا وباء کی وجہ سے جن کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ شاہدہ منی نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی مدد کر کے ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے بلکہ جس کی مددکی جائے اس کی پردہ پوشی رہنی چاہیے تاکہ اس کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔