اسلام آباد (عکس آن لائن)یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء ضروریہ پر فی خاندان 3 ہزار سے 5 ہزار روپے کی سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز ہے ،خریداری کیلئے قومی شناختی کارڈ کی شرط بھی ہوگی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکچ کے تحت فی خاندان کو خریداری پر 3 ہزار یا 5 ہزار روپے سے زیادہ کی سبسڈی کی سہولت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت خریداری جتنی بھی ہو تاہم اس میں 19 اشیاء پر سبسڈی کی رقم کا حصہ تین ہزار یا پانچ ہزار روپے سے زیادہ ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خریداری کیلئے سبسڈی کی حد سے متعلق تجاویز کو جلد فائنل کیا جائے گا۔