حافظ آباد( نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیا ءخوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں اشیاءضروریہ فروخت کرنے والے دوکاندار اور تاجر کسی رعائت کے مستحق نہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت اور تادیبی کاروائی عمل میں لا کر صارفین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا ئیگا۔سبزی و فروٹ منڈیوں کے اچانک دورہ کا مقصد پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کو شفاف بنانے اور اور انکی قیمتوں کو ہر ممکن طریقہ سے کنٹرول کرنا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سبزی وفروٹ منڈی میں علی الصبح اچانک دورہ کے موقعہ پر کیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب طاہر بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پیاز،آلوسمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے منڈی کے تاجروں اور آڑھتےوں پر واضح کیا کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر ہر لحاظ سے عمل درآمد کروایا جائیگااور کسی کو اسکی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور اشیاءخوردوش کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستےابی اور فراہمی کے لئے قیمت ایپ کے نام سے ایک نئی موبائل اپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے اگر کوئی دوکاندار مقرر کردہ قیمتوں سے زائد وصول کرے تو صارفین اس قیمت ایپ کے زریعے اپنی شکایت درج کرواسکتا ہے اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فوری طور پر اسکی شکایت کا ازلہ کریگا ۔
انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر مین سبزیوں،پھلوں اور کریانہ کی چیزوں کی مقرر کردہ قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور بازاروں میں چیکینگ کر رہے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں۔