مصباح الحق

رضوان نے بہت محنت کی، کامیابی کا کریڈٹ بھی انہیں ہی جاتا ہے، مصباح الحق

لاہور (عکس آن لائن)سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک محنتی کرکٹر ہیں، انہوں نے کامیابی کیلئے بہت محنت کی ہے ، اس لیے ان کی کامیابی کا کریڈٹ بھی خود انہیں جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جب وہ کوچ تھے تو انہیں محسوس ہوا کہ محمد رضوان اوپر کے نمبروں پر اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں کھیلتے ہو ئے دیکھا تھا، ان کے پاس شاٹس ہیں اور بیک فٹ پر اچھا کھیلتے ہیں۔ مصباح نے کہا کہ رضوان چیلنج قبول کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اوپر کے نمبروں پر بھیجا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں