اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ رضاربانی فرماتے ہیں پی آئی اے کے علاوہ کسی ائیر لائین کو اندرون ملک پروازوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،یہ لوگ ابھی تک مارکسزم میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رضاربانی فرماتے ہیں پی آئی اے کے علاوہ کسی ائیر لائین کو اندرون ملک پروازوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،یہ لوگ ابھی تک مارکسزم میں پھنسے ہوئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ اگر پیپلزپارٹی نے1970 کی دھائی میں نیشلائزئشن نہ کی ہوتی آج ہم عالمی اقتصادی طاقت ہوتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایسے بزرجمہ رہی تھے جن کے مشوروں نے ملکی اداروں کابیڑہ غرق کیا۔