اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ و سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یوسف رضا گیلانی کے اس بیان کی مکمل تائید کی ہے جس میں انہوں نے سنتھیا ڈی رچی کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ رحمان ملک امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کی من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کے جوابات دینا اپن توہین سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امریکی خاتون کی طرف سے سینیٹر رحمان ملک پر لگائے گئے من گھرت، بیہودہ و نازیبا الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ امریکی خاتون کی الزامات بدنیتی پر مبنی ہے جسکا مقصد سینیٹر رحمان ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ہے، امریکی خاتون نے سنیٹر رحمان ملک کیخلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔
باور رہے کہ سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ بھارت کا کشمیر یوں و بھارتی مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر راء کی طرف سے سینیٹر رحمان ملک کو براہ راست دھمکی آمیز ٹویٹس و پیغامات موصول ہوتے ہیں۔ راء کی طرف سے دھمکی آمیز ٹویٹس و پیغامات میں سینیٹر رحمان ملک کو اسطرح کے بدنما الزامات لگانے کے دھکمیاں پہلے سے ملے ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے اپنی کتابوں”کشمیر بلیڈنگ” ”مودی وار ڈاکٹرائن” ”داعش ـ رائزنگ مونسٹر ورلڈوائیڈ” اور قومی و بین القوامی اخباروں میں کالموں، ٹاک شوز اور کمیٹی میں قراردادوں اور اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کے تنظیموں کے نام خطوط میں بھارتی حکومت، راء ، آر ایس ایس اور وزیراعظم نریندر مودی کی کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم سے پردہ اٹھاتے آرہے ہیں۔
سینیٹر رحمان ملک اپنے خلاف من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات کا جواب دینا اپنے وقار اور رتبے کے برخلاف سمجھتے ہیں۔ ترجمان نے کاہکہ سینیٹر رحمان ملک سنتھیا ڈی رچی کا بطور خاتون اور تمام خواتین کا احترام کرتے ہیں لہذا کسی قسم کی توہین آمیز کلمات سے جواب دینا نہ انکا شیوہ ہے اور نہ چاہیں گے۔ سینیٹر رحمان ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کے لئے آواز بلند کی ہے اور لڑتے رہے ہیں۔
ترجمان نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کیخلاف الزامات اسوقت سامنے آئے ہیں جب انھوں نے بحیثیت چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ امریکی خاتون کے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کیخلاف لگائے گئے بیہودہ الزامات کا نوٹس لیا اور نوٹس لینے پر امریکی خاتون نے سینیٹر رحمان ملک پر من گھڑت، بیہودہ و نازیبا الزامات لگائے۔ سینیٹر رحمان ملک کے بیٹوں نے آزادانہ طور پر اپنے وکیلوں سے ضروری قانونی رائے مانگ لیا ہے تاکہ امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعوی دائر ہوسکے۔