لاہور(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رحمان ملک کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ رحمان ملک نے ہمیشہ دیانت داری اور اصولوں کی سیاست کی، جب ملک میں دہشتگردی عروج پر تھی تو رحمان ملک نے دہشتگردی کے خاتمے میں ایک اہم کردار ادا کیا، حکومتی و سیاسی ذمہ داریوں کو رحمان ملک نے ہمیشہ بہترین طریقے سے نبھایا، رحمان ملک کی تصنیفات اس بات کی گواہ ہیں کہ خطے کی صورت حال پر ان کا عبور غیرمعمولی تھا۔