جمشید اقبال چیمہ

رجیم چینج آپریشن کے وقت پاکستان 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبا ل چیمہ نے کہا ہے کہ جب رجیم چینج آپریشن کیا گیا تو اس وقت پاکستان 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا اور اب منفی 3 فیصد پر رہنے کا امکان ہے،ہمارے دور میں سالانہ 18 لاکھ نوکریاں مل رہی تھیں اور اب 20 لاکھ سے زائد نوکریاں چھین لی گئی ہیں،یہ الٹے بھی لٹک جائیں تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیںہو گی ۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ آصف علی زرداری سندھ میںلوٹ مار کر کے کبھی اسلام آباد اور کبھی لاہور میں خرید و فروخت کی منڈی سجا لیتے ہیں ، ان شا اللہ انہیں پنجاب میںکسی طرح کی کامیابی نہیںملے گی اور ان کی تمام خواہشوں پر اوس پڑے گی ۔

انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پر ترس آتا ہے کہ ان کی سیاست آج آصف علی زرداری کی مرہون منت ہو گئی ہے ،آصف زرداری مسلم لیگ(ن) والوں سے ماضی کے بدلے لے رہے ہیں ،ان کی کوشش ہے کہ پنجاب میںکسی طرح ان کا وزیر اعلیٰ بن جائے جو ان کاخواب ہی رہے گا۔ پوچھنا یہ تھا مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی کے اراکین کو لاہور میں رہنے کی ہدایت دے رہی ہے اور بیرون ملک جانے سے روک رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن یاتر ا سے واپس نہیں آرہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں