اسلام آ باد (نمائندہ عکس) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گرانڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے جو 60 تعلیمی ادارے، 4 ویمن یونیورسٹیاں بنائی یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔