رانی مکھر جی

رانی مکھر جی بڑھاپے میں بھی شاہ رخ خان کے کیساتھ رومانس کرنے کی خواہشمند

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی بڑھاپے میں بھی شاہ رخ خان کے کیساتھ رومانس کرنے کی خواہشمند نکلیں۔ حال ہی میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنا پسند ہے اور میں بوڑھے ہونے تک ان کے ساتھ رومانس کرنا چاہتی ہوں۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ اگر لکھاری اچھی محبت کی کہانی لکھیں تو میں شاہ رخ کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر رومانس کرنا چاہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے میں 80 برس کی اور شاہ رخ 95 سال کے ہوجائیں، رومانوی کردار کےلیے میری ترجیح وہی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں