راولپنڈی(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کے لئے ہے۔ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ جولائی میں بجلی اورسردیوں میں گیس نہیں ملے گی۔آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا۔ پیٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔