مسرت جمشید چیمہ

رانا ثنا اللہ احتساب کیلئے تیار رہیں، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ احتساب کیلئے تیار رہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ حق اور سچ کی جیت ہوتی ہے، ہم عوام کے مقروض ہیں، 17 جولائی کو حقیقی آزادی کے لیے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ تمہارا راج ختم ہو چکا ہے، تمہاری غنڈا گردی ختم ہو چکی ہے تم احتساب کے لیے تیار رہو۔ مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ انشا اللہ ہم آگے اس پر بھی تفتیش کریں گے کہ ہم پر اتنی تعداد میں مقدمات کیوں بنائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں