لاہور (عکس آن لائن ) انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس رانا ثناءللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔انسداد منشیات لاہور کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔
فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی جانب سے رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔ کرونا وائرس کے باعث ذاتی سیکیورٹی گارڈز لیکر سفر نہیں کرسکتا۔ جو کسی خطرے سے خالی نہیں۔ عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ جج شاکر حسن نے رانا ثناء اللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت چھ جون تک ملتوی کردی۔
عدم پیشی پر منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔عدالت نے رانا ثنااللہ کو فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔