اسلام آ باد (نمائندہ عکس) رانا شمیم توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوئے۔
اٹارنی جنرل کی جگہ ڈپٹی اٹارنی جنرل قاسم ودود اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ کیا آپ نے بیان حلفی جمع کروا دیا ہے؟
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے کہا کہ آج بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں۔ عالت نے ریمارکس دیے کہ آپ بیان حلفی کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی فراہم کریں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔